9 مئی، 2016، 10:05 AM

شمالی کوریا کا خطرے کی صورت میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا خطرے کی صورت میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی سلامتی کو  خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں جو انہیں دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم شمالی کوریا اس وقت تک ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا جب تک اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق نہ ہو جب کہ جنوبی کوریا سے تعلقات کی بہتری کے لیے بات چیت بھی کی جائی گی۔شمالی کوریا کے صدر  نے کہا کہ  جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمان داری کے ساتھ ادا کررہے ہیں اور دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پارٹی اجلاس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں مضبوط بنانے پر بھی زوردیا گیا ہے۔

News ID 1863868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha